مغربی بردھمان: ووٹوں کی گنتی کے پہلے راؤنڈ میں بی جے پی آگے، کارکنان خوش
کولکاتہ، 4 مئی (ہ س)۔ مغربی بردھمان ضلع کے آسنسول علاقے میں ووٹوں کی گنتی کے پہلے دور کے بعد بی جے پی کی برتری کی خبر نے پارٹی کارکنوں اور حامیوں میں بڑے جوش و خروش کو بھر دیا ہے۔ پہلے راو¿نڈ کے بعد آسنسول نارتھ، آسنسول ساو¿تھ، کلٹی، جموریہ
مغربی بردھمان: ووٹوں کی گنتی کے پہلے راؤنڈ میں بی جے پی آگے، کارکنان خوش


کولکاتہ، 4 مئی (ہ س)۔

مغربی بردھمان ضلع کے آسنسول علاقے میں ووٹوں کی گنتی کے پہلے دور کے بعد بی جے پی کی برتری کی خبر نے پارٹی کارکنوں اور حامیوں میں بڑے جوش و خروش کو بھر دیا ہے۔

پہلے راو¿نڈ کے بعد آسنسول نارتھ، آسنسول ساو¿تھ، کلٹی، جموریہ اور بارابانی اسمبلی حلقوں میں بی جے پی امیدوار آگے چل رہے ہیں۔ یہ اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں کارکنان اور حامی صبح تقریباً 10 بجے آسنسول انجینئرنگ کالج کے سامنے بی جے پی کیمپ پر جمع ہو گئے۔

جشن کے دوران ڈھول اور نعرے گونجے۔ کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں بانٹ کر جشن منایا اور جیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اگرچہ یہ صرف ابتدائی رجحانات ہیں اور حتمی نتائج ابھی باقی ہیں، لیکن پہلے راو¿نڈ کی برتری نے بی جے پی کیمپ میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande