انڈر- 18 ایشیا کپ میں بھارت کو جاپان سے 4-2 سے شکست
کاکمیگاہارا، 31 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی انڈر 18 مرد ہاکی ٹیم کواتوار کوجاپان کے کاکامیگاہارا میں منعقدہ انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے پول اے میچ میں میزبان جاپان سے 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کا اگلا مقابلہ ایک جون کو کوریا سے ہوگا، جس میں وہ جیت
انڈر- 18 ایشیا کپ میں بھارت کو جاپان سے 4-2 سے شکست


کاکمیگاہارا، 31 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی انڈر 18 مرد ہاکی ٹیم کواتوار کوجاپان کے کاکامیگاہارا میں منعقدہ انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے پول اے میچ میں میزبان جاپان سے 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کا اگلا مقابلہ ایک جون کو کوریا سے ہوگا، جس میں وہ جیت کے ساتھ واپسی کرنے کی کوشش کرے گا۔

ہندوستان کے لیے دو گول آشیش تانی پورتی (25 ویں منٹ) اور کپتان کیتن کشواہا (32 ویں منٹ) نے کیے۔ جاپان کی جانب سے کیپٹن یوشیوکا ماہیرو (15 ویں منٹ)، فوجیوارا یوما (20 ویں منٹ)، یاسوئی کینگو (34 ویں منٹ) اور تاکاہاشی اونے (42 ویں منٹ) نے گول کیے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدا میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملی۔ تاہم 15 ویں منٹ میں جاپانی ٹیم کے کپتان یوشیوکا ماہیرو نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ اس کے فورا بعد فوجیوارہ نے 20 ویں منٹ میں گول کر کے میزبان ٹیم کی برتری کو ڈبل کر دیا۔پانچ منٹ بعد، ہندوستانی ٹیم نے پنالٹی کارنر حاصل کیا، جسے آشیش تانی پورتی نے ہاف ٹائم سے پہلے اسکور کے فرق کو کم کرتے ہوئے ایک بہترین شاٹ کے ساتھ کامیابی سے تبدیل کیا۔

ہندوستانی ٹیم نے دوسرے ہاف کا بھرپور آغاز کیا اور 32 ویں منٹ میں کپتان کیتن کے گول سے اسکور برابر کر دیا۔ جاپان کو 34 ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر ملا، جسے یاسوئی نے گول میں تبدیل کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں تین منٹ باقی رہ جانے پر، جاپان نے تاکاہاشی کے فیلڈ گول سے اپنی برتری بڑھا دی۔ ہندوستانی ٹیم نے آخری کوارٹر میں میچ میں واپسی کی کوشش میں کئی حملے کیے لیکن جاپان نے کوئی موقع نہیں دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande