
بی جے پی کے سابق جموں و کشمیر صدر رویندر رینا چار سال کے بچے کی موت پر جذباتی ہوئے
سرینگر، 3 مئی (ہ س)۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر رویندر رینا نے پلوامہ کے ٹکن میں 4 سالہ بچے محمد حنظلہ کے خاندان سے ملاقات کی اور اس کے شوپیاں کے دبجان میں ندی میں ڈوب جانے پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔ کئی دن کی تلاش کے بعد بچے لاش برآمد ہوئی، جسے رینا نے ایک دل دہلا دینے والا سانحہ قرار دیا۔ 4 سالہ محمد حنظلہ پلوامہ کے ٹکن سے تعلق رکھتا تھا۔
گزشتہ 26 اپریل کو شوپیاں کے دبجان میں دریا میں ڈوب گیا، جس کی لاش کئی دنوں لی تلاش کے بعد دریا سے برآمد ہوئی۔ سینئر بی جے پی لیڈر رویندر رینا نے تعزیت کے لیے سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔ جہاں انہوں نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس دوران رویندر رینا کافی جذباتی ہوگئے۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویندر رینا نے اس واقعہ کو افسوس ناک قرار دے کر لواحقین کےلۓ صبر کی دعا کی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir