
جے پور، 03 مئی (ہ س)۔ راجستھان میں مغربی ہواوں کے دباو کے اثر سے آندھی- بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راجدھانی جے پور سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں ہفتے کی دیر شام، تیز آندھی، دھول بھری آندھی اور بارش نے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا۔ جے پور، ٹونک اور اجمیر میں موسم سے متعلق حادثات میں تین افراد کی موت ہو گئی، جبکہ دوسہ میں آگ لگنے اور مکانات گرنے جیسے واقعات میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے اتوار کو 11 اضلاع میں آندھی اور بارش کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے جب کہ 7 اضلاع کے لیے 4 مئی کو اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
جے پور میں ہفتہ کی شام تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک تیز بارش ہوئی۔ اس دوران 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس سے کئی مقامات پر درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا۔ جے سنگھ پورہ کھور علاقے میں طوفان کے دوران ایک ہائی ٹینشن لائن ٹوٹ کر سڑک پر گر گئی ، تاہم بجلی کیسپلائیمنقطع نہیں ہونے کی وجہ سے ایک موٹر سائیکل سوار یونس نامی نوجوان کرنٹ لگنے سے زندہ جل گیا۔ عینی شاہدین، کرنٹ کے خود سے اس کی مدد نہیں کر سکے۔
ضلع ٹونک کے دونی علاقے میں ایک بزرگ شخص مشری لال مینا اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ تیز آندھی کے دوران درخت کے نیچے بندھے بکرے کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان پر ایک بھاری شاخ گر گئی۔ دریں اثنا، اجمیر میں خراب موسم کے دوران مکان گرنے سے دو خواتین ملبے تلے دب گئیں۔ ان میں سے ایک کی موت ہو گئی اور دوسری زخمی ہو گئی ۔
طوفان نے دوسا ضلع میں بھی تباہی مچا ئی۔ مہوا علاقے کے سالم پور گاو¿ں میں تیز آندھی کے دوران ایک کچے مکان میں آگ لگ گئی جس سے 18 بکریاں زندہ جل گئیں۔ آگ بجھانے کی کوشش میں خاندان کے چار افراد شدید جھلس گئے۔ سکندرہ کے علاقے بڑلی گاو¿ں میں ٹین شیڈ کی دیوار گرنے سے ایک خاتون زخمی اورکئی مویشی دب گئے،جن میں ایک بھینس کی موت ہو گئی ۔
ریاست کے کئی اضلاع بشمول بیکانیر، چورو، سیکر، جھنجھنو، الور، اجمیر اور کوٹا میں بھی ہفتہ کو دھول بھری ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ کئی علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ جے پور میں گزشتہ پانچ دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً 5 ڈگری کی کمی ہوئی ہے، جس سے چلچلاتی گرمی سے راحت ملی ہے۔
تاہم، مغربی راجستھان کے اضلاع جیسے جیسلمیر، پھلودی اور باڑمیر میں ہفتے کے روز بھی شدید گرمی کا قہر جاری رہا،جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر گیا۔ جیسلمیر اور پھلودی میں 44.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جب کہ باڑمیر میں 44.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں اگلے تین دن تک جاری رہیں گی۔ 4 مئی کو، جے پور، بیکانیر، بھرت پور اور اجمیر ڈویژن کے کئی اضلاع میں 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس سے اگلے ہفتے شدید سے راحت ملنے کی امید ہے تاہم خراب موسم کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد