
نئی دہلی، 3 مئی (ہ س)۔
اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 21 سال بعد واپسی کرنے والی ہندوستانی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کی توجہ اب اگلے میچ پر ہے، جس میں وہ جیت کر واپسی کی امید رکھتی ہے۔ ہیڈ کوچ پامیلا کونٹی نے کہا کہ ہم نے مضبوط آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیلا تاہم اب ہماری توجہ جاپان کے خلاف میچ پر مرکوز ہے۔
آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) سے بات کرتے ہوئے ہیڈ کوچ پامیلا کونٹی نے اعتراف کیا کہ میچ سخت تھا اور آسٹریلیا جسمانی طور پر مضبوط ٹیم ہے۔ انہوں نے کہا، ٹیم نے دفاعی انداز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بہت زیادہ گولز نہ کھانا اہم تھا اور آخییر میں جو گول ہوا وہ ہماری اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوا۔ ہمیں اس شعبے میں نمایاں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
نتیجہ کے باوجود، انہوں نے دفاعی طور پر کچھ مخصوص مثبت پہلوو¿ں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، میرے خیال میں بہت سے مثبت پہلو ہیں۔ سب سے پہلے، آسٹریلیا نے زیادہ گول نہیں کیے، ہم نے بہت اچھا دفاع کیا۔ تمام کھلاڑیوں نے زبردست جوش اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ اب ہماری توجہ جاپان پر ہے۔
کوچ نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر بہت فخر ہے، ہم نے بہت اچھا میچ کھیلا، آسٹریلیا بہت مضبوط ٹیم ہے، اب ہمارا مقابلہ جاپان سے ہے، جو شاید اور بھی مشکل ہو گا۔ ہمیں کھلاڑیوں کی جسمانی حالت کا بھی خیال رکھنا ہوگا، کیونکہ یہ آسان نہیں ہوگا۔ مڈفیلڈر تھنڈامونی باسکے نے بھی اسی جذبے کا اظہار کیا۔
یہ ہمارا پہلا میچ تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن ہم بہتر کر سکتے تھے۔ ان کے پاس زیادہ شاٹس نہیں تھے، اور جو ایک گول انہوں نے آخر میں کیا وہ بھی ہماری غلطی کی وجہ سے تھا۔ ہمارے ابھی میچ باقی ہیں، اس لیے ہم مزید محنت کریں گے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ہندوستانی ٹیم نے اپنی اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ 2026 مہم کا آغاز ہفتہ کو چین کے شہر سوزو میں سوزو تائیہو فٹ بال اسپورٹس سنٹر پچ 8 میں کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 0-2 سے شکست کے ساتھ کیا۔ ہندوستان کا اگلا مقابلہ 5 مئی کو چار بار کے چمپئن جاپان سے ہوگا، اس کے بعد 8 مئی کو لبنان سے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ