
چنئی،03مئی(ہ س )۔
چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے ہیڈ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے کہا کہ ر توراج گائیکواڑ نے اپنی فیصلہ سازی میں بہت مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے، اور اس کا زیادہ تر حصہ بلے باز کے طور پر ان کی عمدہ فارم کو قرار دیا جاسکتا ہے۔ آئی پی ایل کی خراب شروعات کرنے والے گائکواڑ نے اپنے آخری دو میچوں میں بالترتیب ناٹ آوٹ 74 اور ناٹ آوٹ 67 رنز بنائے۔ اس سے سی ایس کے کو اپنے آخری پانچ میں سے تین میچ جیتنے اور پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر جانے میں مدد ملی ہے۔
فلیمنگ نے ہفتہ کو ممبئی انڈینس کے خلاف سی ایس کے کی آٹھ وکٹ سے جیت کے بعد کہا، وہ ہر میچ کے ساتھ بہتر ہو رہا ہے۔ انہوں نے تھوڑا سست آغاز کیا، لیکن پچھلے کچھ میچوں میں وہ شاندار رہے ہیں۔ فلیمنگ، جو گزشتہ 18 سیزن سے سی ایس کے کے کوچ ہیں، کا یہ بھی ماننا ہے کہ گائیکواڈ کی اچھی بلے بازی کی کارکردگی نے انہیں بطور کپتان اعتماد بخشا ہے۔
فلیمنگ نے کہا، ”بطور کپتان کامیابی کے لیے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ بہت ضروری ہے۔“ انہوں نے گزشتہ دو میچوں میں شاندار فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔ میرے خیال میں یہ ان کے اچھے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ اس لیے دونوں ذمہ داریوں کو نبھانا بہت ضروری ہے اور اگر آپ ایک میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں تو دونوں کے بارے میں مثبت رویہ برقرار رکھیں۔“ انہوں نے اعتراف کیا کہ گائیکواڑ ایک بلے باز کے طور پر دباو میں تھے، وہ اپنے پہلے سات میچوں میں 30 رنز کا ہندسہ بھی عبور کرنے میں ناکام رہے۔
فلیمنگ نے کہا، ”وہ (گائیکواڑ) بہت دباو میں تھا۔ بلے بازی کے حوالے سے اس پر بہت دباو تھا، اور اس سے ان کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھنے لگے تھے۔ فلیمنگ اس بات سے بھی خوش تھے کہ وہ صحیح وقت پر کارتک شرما کو بھیج کر ایک متاثر کن کھلاڑی کا اچھا استعمال کرنے میں کامیاب رہے۔
سی ایس کے سے14کروڑ روپے سے زیادہ کی قیمت پر جڑنے والے اس نوجوان کھلاڑی نے 160رن کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے ناٹ آوٹ نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہرین کھلاڑی ہے اور نیلامی میں اس کی قیمت کافی زیادہ تھی ۔دوسرے لوگ بھی یہی مانتے ہیں۔ اس نے آج اپنی صلاحیت اور جذبے کی اچھی مثال پیش کی اور امید ہے کہ وہ آگے بھی اچھا مظاہرہ کرنا جاری رکھیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ