
تاریخ میں 04 مئی کی تاریخ کئی اہم واقعات کے لیے مشہور ہے، جن کے اثرات سیاست، میڈیا اور سنیما تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اس دن مارگریٹ تھیئچر کو برطانیہ کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔ وہ نہ صرف برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم بنیں، بلکہ پورے یورپ کی سیاست میں بھی انہوں نے اپنی مضبوط شناخت قائم کی۔ اپنی سخت پالیسیوں اور فیصلہ کن قیادت کی وجہ سے انہیں ’’آئرن لیڈی‘‘ کے نام سے جانا گیا۔
میڈیا کی دنیا میں بھی 04 مئی کا دن اہم ہے۔ اسی دن مشہور اخبار ’ڈیلی میل‘ کا پہلا ایڈیشن شائع ہوا تھا۔ اس اخبار نے آگے چل کر برطانوی صحافت میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ سنیما کی دنیا کی بات کریں تو 04 مئی کو ہی امریکہ میں ’اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز‘ کا قیام عمل میں آیا تھا۔ یہی ادارہ دنیا کے باوقار ’آسکر‘ ایوارڈز کا انعقاد کرتا ہے، جو فلم انڈسٹری میں بہترین کارکردگی کی علامت مانے جاتے ہیں۔ اس طرح 04 مئی کا دن سیاست، صحافت اور فلم انڈسٹری-تینوں شعبوں میں تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس نے عالمی سطح پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1799 - ریاست میسور کا حکمراں ٹیپو سلطان کا انتقال۔
1854 - ہندوستان کی پہلی ڈاک ٹکٹ کو باضابطہ طور پر جاری کیا گیا۔
1897 - فرانس کے پیرس بازار میں آگ لگنے سے تقریباً 200 افراد کی موت ہوئی۔
1924 - پیرس میں آٹھویں اولمپک کھیلوں کا آغاز۔
1928 - تقریباً تین دہائیوں تک مصر کے صدر رہے حسنی مبارک کی پیدائش۔
1959 - پہلے گیمی ایوارڈز کا انعقاد۔
1975 - ’دی کڈ‘ اور ’گریٹ ڈکٹیٹر‘ جیسی خاموش فلموں کے اسٹار چارلی چیپلن کو بکنگھم پیلس میں ’نائٹ‘ کے خطاب سے نوازا گیا۔
1980 - ’کول مائنز ڈے‘ کا اعلان ہوا۔
1994 - قاہرہ میں اسرائیلی اور فلسطینی رہنماوں کے ذریعے فلسطینی خود مختاری سے متعلق تاریخی معاہدے پر دستخط۔
1999 - زمین دوز بارودی سرنگوں کی پیداوار پر پابندی لگانے کے لیے اوٹاوا معاہدے کے تمام دستخط کنندہ ممالک کی پہلی میٹنگ ماپوتو (موزمبیق) میں شروع۔
2007 - بینکاک میں گلوبل وارمنگ پر میٹنگ ختم۔
2008 - سرکاری شعبے کی کمپنی ’سیل‘ نے انڈین اسٹیل الائنس سے خود کو علیحدہ کر لیا۔
2008 - میانمار کا دارالحکومت رنگون اور آس پاس کے علاقوں میں آئے خوفناک گردابی طوفان ’نرگس‘ نے بھاری تباہی مچائی۔
2008 - مقبول پورٹل ’یاہو‘ کو خریدنے کے لیے کوشاں مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اپنی تجویز واپس لی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن