ملکی صرافہ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ
ایک ہفتے میں سونے کی قیمت 2960 روپے تک گر گئی۔ نئی دہلی، 3 مئی (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج کے کاروبار کے دوران بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت آج کے کاروبار میں 510 روپے فی 10 گرام سے لیکر810 روپے اضافہ کے ساتھ فی 10 گرا
سونا


ایک ہفتے میں سونے کی قیمت 2960 روپے تک گر گئی۔

نئی دہلی، 3 مئی (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج کے کاروبار کے دوران بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت آج کے کاروبار میں 510 روپے فی 10 گرام سے لیکر810 روپے اضافہ کے ساتھ فی 10 گرام ہوگئی۔ اسی طرح آج کے کاروبار میں چاندی کی قیمت 9,900 روپے فی کلو گرام کی مضبوطی دکھا رہی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 1,50,930 روپے اور 1,52,730 روپے فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,38,350 روپے سے 1,40,000 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,65,000 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔

ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں گراوٹ نظر آئی۔ گزشتہ ہفتے 24 کیرٹ سونے کی قیمت 2,960 روپے فی 10 گرام گر گئی۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا ہفتہ وار بنیادوں پر 2,850 روپے فی 10 گرام گر گیا۔ اس کے برعکس گزشتہ ہفتے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس اضافے سے چاندی گزشتہ ہفتے کی قیمتوں کے مقابلے میں 5,000 فی کلو گرام مہنگی ہو گئی۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,51,080 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,38,500 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,50,930 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,350 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,50,980 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,38,400 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔

ان بڑے شہروں کے علاوہ آج چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,52,730 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,40,000 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,50,930 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,350 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,980 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,38,400 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,51,080 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,500 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,50,980 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,38,400 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,51,080 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,38,500 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دارالحکومت کے شہروں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 150,930 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 138,350 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande