غیر متوقع حالات سے نمٹنے کے لیے انشورنس ناگزیر تحفظ فراہم کرتی ہے
جسٹس اقبال احمد انصاری کا بیمہ ساتھی اور کوئک لیگل ہیلپ کے نئے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب نئی دہلی، 3 مئی (ہ س )۔ دہلی کے معروف علاقے شاہین باغ، میںبیمہ ساتھی اور کوئک لیگل ہیلپ کے نئے آپریشنز و کلائنٹ سروسنگ آفس کا افتتاح اتوار کو ایک پروقار
غیر متوقع حالات سے نمٹنے کے لیے انشورنس ناگزیر تحفظ فراہم کرتی ہے


جسٹس اقبال احمد انصاری کا بیمہ ساتھی اور کوئک لیگل ہیلپ کے نئے آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

نئی دہلی، 3 مئی (ہ س )۔

دہلی کے معروف علاقے شاہین باغ، میںبیمہ ساتھی اور کوئک لیگل ہیلپ کے نئے آپریشنز و کلائنٹ سروسنگ آفس کا افتتاح اتوار کو ایک پروقار تقریب کے دوران انجام پایا۔ یہ دفتر F-144، شاہین باغ میٹرو گیٹ نمبر 5 کے قریب، شاہین باغ، میں قائم کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں سابق چیف جسٹس، پٹنہ ہائی کورٹ، جسٹس اقبال احمد انصاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیف کمشنر آف انکم ٹیکس، غازی آباد، جناب عتیق احمد (IRS) مہمانِ اعزاز کے طور پر موجود رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس اقبال احمد انصاری نے کہا کہ موجودہ دور میں انشورنس صرف ایک مالیاتی سہولت نہیں بلکہ زندگی کے غیر متوقع حالات میں ایک اہم سہارا بن چکی ہے۔ انہوں نے ایک کار حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بروقت انشورنس معاونت نے مشکل وقت میں نمایاں مدد فراہم کی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مناسب انشورنس کوریج افراد اور خاندانوں کے لیے کس قدر ضروری ہے۔ جسٹس انصاری نے گروپ کی جانب سے انشورنس کے دوران لیگل ایڈ کے اعلان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے، یہ فیصلہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سماج میں انشورنس کے تئیں بیداری پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لوگ حادثات، بیماری یا دیگر ناگہانی حالات میں مالی تحفظ حاصل کر سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب عتیق احمد (IRS)، چیف کمشنر آف انکم ٹیکس، غازی آباد نے کہا کہ انشورنس معاشرے میں استحکام اور اعتماد پیدا کرنے کا ایک مو¿ثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام میں انشورنس سے متعلق شعور اور آگاہی میں اضافہ ہو تو اس کے مثبت اثرات نہ صرف افراد بلکہ پورے معاشرے پر مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ادارے عوام کو مالی تحفظ کے دائرے میں لانے اور انہیں بہتر خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

تقریب کے آغاز پر بیمہ ساتھی اور کوئک لیگل ہیلپ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آباد خان نے کہا کہ شاہین باغ میں نئے دفتر کا قیام صرف کاروباری توسیع نہیں ہے بلکہ مقامی برادری کے ساتھ اعتماد پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشورنس کی اصل اہمیت کلیم کے وقت سامنے آتی ہے، اسی لیے ادارہ صارفین کو صرف پالیسی فراہم کرنے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ کلیم سیٹلمنٹ اور دستاویزی کارروائی میں بھی مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرے گا۔

جناب آباد خان نے بتایا کہ نئے دفتر میں لائف انشورنس، ہیلتھ انشورنس، جنرل انشورنس اور دیگر مالیاتی خدمات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیداری و تربیتی پروگراموں کے ذریعے عوام کو بااختیار بنانے کے لیے بھی کام کرے گا۔

عباد خان نے کوئک لیگل ہیلپ کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد عوام کو ملک بھر کے مستند وکلاء سے براہِ راست اور شفاف انداز میں جوڑنا ہے تاکہ قانونی معاونت تک رسائی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں نے ربن کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت دہلی یونٹ کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی، سپرم کورٹ کے سینٹر وکیل ایڈوکیٹ اطہر عالم، سابق انڈین ریلوے آفیسر محمد حنیف خان، آئی۔ ایم۔ سی۔ ایف کے ڈائریکٹر اور صحافی انظر الباری، جامعہ ہمدرد کے پروفیسر محمد احمد نعیمی، اور او۔ این۔ جی۔ سی دہرادون کے سینئر اہلکار فرحان احمد سمیت قرب و جوار کی متعدد اہم اور معتبر شخصیات موجود رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande