سلطان پور:آندھی -بارش کے دوران درخت گرنے سے ایک جاں بحق، ایک زخمی
سلطان پور، 3 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے سلطان پور ضلع میں اتوار کی صبح تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے موسم بدل گیا لیکن اس سے کچھ جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔ تیز آندھی کے دوران دھنپت گنج علاقے کے رام نگر گاو¿ں میں ایک چکی پر درخت گرنے سے ایک شخص کی
ACCIDENT-ONE-MAN-DETH-SULTANPU


سلطان پور، 3 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے سلطان پور ضلع میں اتوار کی صبح تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے موسم بدل گیا لیکن اس سے کچھ جانی و مالی نقصان کی اطلاع ہے۔ تیز آندھی کے دوران دھنپت گنج علاقے کے رام نگر گاو¿ں میں ایک چکی پر درخت گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

دھن پت گنج کے رام نگر گاو¿ں میں اجیت سنگھ (55) کی چکی کے اوپر کھڑے مہوا کے درخت کی ایک بھاری شاخ اچانک ٹوٹ کر گر گئی۔ حادثے میں اجیت سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس دوران نریندر سنگھ (62) شدید زخمی ہو گئے جنہیں مقامی لوگوں نے اسپتال پہنچایا۔ اسٹیشن ہاو¿س آفیسر انجو مشرا نے بتایا کہ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آج صبح ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ سڑکوں سے لے کر گھروں تک پانی بھر گیا۔ نوین منڈی امہٹ میں بھی پانی بھر گیا۔ دہلی بازار میں نند آئل مل میں نصب سولر پینل بھی صبح کی تیز آندھی میں اکھڑ گئے۔پانچ روز قبل آئی آندھی میں بھی ضلع میں سات افراد کی جان چلی گئی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande