
سرینگر 29 مئی (ہ س) ۔جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مٹن کے کھلچوہر علاقے میں تیز ہوا کے چلتے اخروٹ کا درخت گرنے سے ایک 70 سالہ خاتون کی جان چلی گئی۔ متوفی خاتون، میرپورہ کھلچوہار میں اپنی رہائش گاہ کے قریب تھی جب تیز ہواؤں کے باعث اخروٹ کا درخت اچانک گر گیا، جس سے وہ زخمی ہونے کے بعد اسپتال پہنچائی گئی تاہم وہ اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ چکی تھی۔اس کی شناخت میرپورہ کھلچوہار، مٹن کی رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir