اتر پردیش میں آندھی اور بارش کا الرٹ: پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں
محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان۔ پریاگ راج، 29 مئی (ہ س)۔ پریاگ راج سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں تیز طوفان، گرج چمک اور ژالہ باری کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) لکھن
موسم


محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان۔

پریاگ راج، 29 مئی (ہ س)۔ پریاگ راج سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں تیز طوفان، گرج چمک اور ژالہ باری کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) لکھنو مرکز نے جمعہ کی صبح جاری کی۔ چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ میٹرولوجی ٹیکنالوجی، کانپور کے ماہر موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے کہا کہ پریاگ راج سمیت مشرقی اتر پردیش کے کئی اضلاع میں 40 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواوں کا اثر پریاگ راج، وارانسی، مرزا پور، جونپور، بھدوہی، غازی پور، بلیا، اعظم گڑھ،مئو، دیوریا اور آس پاس کے علاقوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے ایک انتباہ جاری کیا ہے، جس میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران گھر کے اندر رہیں، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسانوں کو بھی کھیتوں میں کام کرتے وقت خاص احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواو¿ں کے باعث درخت گرنے، کچے مکانات کو نقصان پہنچنے، بجلی کی فراہمی میں خلل اور ٹریفک میں رکاوٹ پڑنے کا خدشہ ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے دوران کھلے مقامات پر موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ پریاگ راج ضلع انتظامیہ نے ممکنہ خراب موسم کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے محکموں کو بھی الرٹ پر رکھا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande