جموں و کشمیر حکومت نے آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے کا حکم دیا
سرینگر، 29 مئی: (ہ س) جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو انتظامیہ کے مفاد میں دو افسران کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔ 29 مئی 2026 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1019 کے مطابق، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کۓ گئے حکم کے مطابق جے ہزاریکا، آئی اے ایس (اے ج
جموں و کشمیر حکومت نے آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلے کا حکم دیا


سرینگر، 29 مئی: (ہ س) جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو انتظامیہ کے مفاد میں دو افسران کے تبادلے کا حکم دیا ہے۔ 29 مئی 2026 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1019 کے مطابق، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کۓ گئے حکم کے مطابق جے ہزاریکا، آئی اے ایس (اے جی ایم یو ٹی: 2021)، جو محکمہ محنت اور روزگار میں حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ میں دستیاب اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وشوجیت سنگھ، جے کے اے ایس، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ میں تعیناتی کے احکامات کا انتظار کر رہے تھے، کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) بلاور کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ونے کھوسلہ، جے کے اے ایس، جنہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ تبادلے اور تعیناتیاں لیفٹیننٹ گورنر کے حکم کے تحت جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کی ہیں۔ یہ حکم کمشنر/ سکریٹری برائے حکومت، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، ایم راجو، آئی اے ایس نے جاری کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande