درخت گرنے سے اوایچ ای ٹاور ٹوٹا، کئی ٹرینوں کا رخ تبدیل
سیوان، 29 مئی (ہ س) ۔جمعہ کی صبح شدید آندھی اور بارش نے ریل آمدورفت کو متاثر کیا۔ گورکھپور-سیوان سیکشن پر گوری بازار کے قریب ٹریک پر ایک درخت گرنے سے او ایچ ای کی تار ٹوٹ گئی، جس سے ٹرین کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق تکنیکی
درخت گرنے سے اوایچ ای ٹاور ٹوٹا، کئی ٹرینیں ڈائیورس


سیوان، 29 مئی (ہ س) ۔جمعہ کی صبح شدید آندھی اور بارش نے ریل آمدورفت کو متاثر کیا۔ گورکھپور-سیوان سیکشن پر گوری بازار کے قریب ٹریک پر ایک درخت گرنے سے او ایچ ای کی تار ٹوٹ گئی، جس سے ٹرین کی آمدورفت متاثر ہوگئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کے باعث کئی اہم ٹرینوں کو روٹ بدلنا پڑا۔ 15708 امرپالی ایکسپریس، 15652 لوہت ایکسپریس، 02570 نئی دہلی-دربھنگہ اسپیشل، اور 02564 نئی دہلی-برونی ٹرینوں کو کپتان گنج-تھاوے کے راستے سیوان کی طرف موڑ دیا گیا۔شدیدآندھی کے باعث متعدد ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں پر روک دی گئیں جس سے مسافروں کو گھنٹوں تک پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 15028 موریہ ایکسپریس تقریباً ساڑھے تین گھنٹے، گورکھپور-چھپر ہ پسینجر ٹرین ڈیڑھ گھنٹے، 15034 پاٹلی پترا ایکسپریس ایک گھنٹہ اور 15566 ویشالی ایکسپریس تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔ آندھی رکنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے ٹریک اور او ایچ ای لائن کا معائنہ شروع کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی آمدورفت معمول پر آ جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande