
ایس ایس پی جموں نے بھگوتی نگر بیس کیمپ میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
جموں، 29 مئی (ہ س)۔
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جموں جوگیندر سنگھ نے بھگوتی نگر بیس کیمپ کا دورہ کرکے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایس ایس پی جموں نے بیس کیمپ میں تعینات سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افسران و اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقع پر سی آر پی ایف اور سول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔
جائزہ میٹنگ میں یاتریوں کی حفاظت، ہجوم پر قابو پانے، ٹریفک نظام، نگرانی کے انتظامات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس ایس پی جموں نے ہدایت دی کہ یاترا سے قبل تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور یاترا کے دوران مکمل چوکسی برقرار رکھی جائے۔ انہوں نے یاتریوں کو بہتر سہولیات، ہموار نقل و حرکت اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ تمام اسٹیک ہولڈر ایجنسیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا پر آنے والے عقیدت مندوں کے لیے محفوظ، پُرامن اور آرام دہ ماحول یقینی بنایا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر