راجستھان میں آج سے گرمی اور لوسے راحت ملنے کا امکان، کئی اضلاع میں بارش اور طوفان کا اورنج الرٹ
جے پور، 29 مئی (ہ س)۔ راجستھان میں شدید گرمی اور لوسے متاثر لوگوں کو آج سے راحت ملنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی راجستھان کے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں تیز ہواوں، بارش اورژالہ باری کا خطرہ ہے۔ محکمہ کے مطابق ویسٹرن
موسم


جے پور، 29 مئی (ہ س)۔ راجستھان میں شدید گرمی اور لوسے متاثر لوگوں کو آج سے راحت ملنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی راجستھان کے کئی اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جس میں تیز ہواوں، بارش اورژالہ باری کا خطرہ ہے۔ محکمہ کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے اثر سے ریاست میں موسم بدل جائے گا اور یہ سسٹم یکم جون تک فعال رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آج 12 اضلاع میں بارش اور تیز آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔ گزشتہ چند دنوں کی شدید گرمی کے درمیان اس تبدیلی سے درجہ حرارت اور لوکے اثرات میں کمی متوقع ہے۔ جمعرات کو دارالحکومت جے پور اس موسم کے گرم ترین شہروں میں شامل تھا۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کو عبور کر گیا۔ ادھر سری گنگا نگر، ہنومان گڑھ، جھنجھنو، الور اور چورو کے کئی علاقوں میں دوپہر کے وقت موسم بدل گیا اور بارش کے ساتھ ڑالہ باری بھی ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سری گنگا نگر میں 47.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ چورو میں بھی 46.5 ڈگری سیلسیس، کوٹا اور پیلانی میں 46.4 ڈگری سیلسیس، جیسلمیر، الور اور پھلودی میں 46 ڈگری سیلسیس، بیکانیر اور فتح پور میں 45.3 ڈگری سیلسیس، دوسہ میں 44.8 ڈگری سیلسیس اور کرولی میں 4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ان اضلاع میں صبح سے دوپہر تک تیز گرم ہوائیں چلیں اور ہیٹ ویو کا اثر برقرار رہا۔

چلچلاتی گرمی کے پیش نظر مذہبی مقامات اور عوامی مقامات پر بھی خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ماہرین نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر کے وقت باہر جانے سے گریز کریں، وافر مقدار میں پانی پئیں اور بچوں اور بوڑھوں کا خاص خیال رکھیں۔ جانوروں کے ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پالتو جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ کتے اور بلیوں کو گرمی کے دباو¿ اور ہیگرمی کی لہر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے انہیں ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہیے اور مناسب پانی مہیا کرنا چاہیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande