
علی گڑھ, 29 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ کے ٹپّل تھانہ علاقے میں قبرستان کی زمین پر جے سی بی چلائے جانے کو لے کر جمعہ کے روز شدید ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ مسلم سماج کے لوگوں نے الزام لگایا کہ کچھ زمین مافیا عناصر نے بغیر کسی سرکاری اجازت کے قبرستان میں جے سی بی مشین چلا کر سڑک تعمیر کے لیے مٹی اٹھائی، جس سے کئی پرانی قبریں بھی متاثر ہوئیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور پولیس و انتظامیہ کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔ اطلاع پر ٹپّل تھانہ پولیس اور تحصیل انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طور پر جے سی بی کا کام رکوادیا۔
معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حلقہ کے لیخپال وِنود شرما نے پانچ افراد کے خلاف ٹپّل تھانے میں تحریر دی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی جانچ کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ