
نئی دہلی،29 مئی (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کی جس میں تواضع وانکسار، عفودرگذر اور اچھے اوصاف کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی اوصاف ایک شخص کے لئے حقیقی زیور ہیں اور ان اقدار کے ساتھ ہم وکست بھارت کے عزم کو پورا کرنے میں مسلسل مصروف ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا۔ تواضع وانکسار، عفودرگذر اور اچھے اوصاف ہی ایک شخص کے لئے حقیقی زیورہیں۔ان اوصاف کے ساتھ، آج ہم وکست بھارت کے عزم کی تکمیل میں مسلسل مصروف ہیں۔
وزیر اعظم نے سنسکرت کا سبھاشیتم شیئر کیا جس کا مفہوم ہے کہ عفودرگزر،صبرواستقامت اورپاکیزہ اخلاق والی شخصیت ہی قوم کے تئیں سرشار اور تکبر سے پاک ہے۔ ان تمام خوبیوں والے کو ہی دیویہ گن(الٰہی صفات) سے معمور شخص کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی