آپریشن اسمایل سے لوٹ رہی ہیں معصوم چہروں کی مسکراہٹیں، لاپتہ بچوں کی تلاش میں پولیس کا مسلسل آپریشن جاری
علی گڑھ، 29 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ ضلع میں گمشدہ بچوں کی بازیابی اور انہیں بحفاظت ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لیے علی گڑھ پولیس مسلسل حساس اور سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے “آپریشن اسمایل” کے تحت چلائی جا رہی خصوصی مہم کے ذریعے
آپریسن اسماعیل


علی گڑھ، 29 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ ضلع میں گمشدہ بچوں کی بازیابی اور انہیں بحفاظت ان کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لیے علی گڑھ پولیس مسلسل حساس اور سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے “آپریشن اسمایل” کے تحت چلائی جا رہی خصوصی مہم کے ذریعے بڑی تعداد میں بچوں کو بحفاظت برآمد کرکے ان کے خاندانوں سے ملایا گیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کرائم ممتا کوریل نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ضلع میں مجموعی طور پر 456 بچوں کی گمشدگی کے معاملات درج کیے گئے۔ ان میں 77 لڑکوں میں سے 65 اور 379 لڑکیوں میں سے 315 لڑکیوں کو کامیابی کے ساتھ برآمد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باقی بچوں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں مسلسل سرگرم ہیں اور ہر معاملے کی سنجیدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع سطح پر “آپریشن اسمایل” مستقل طور پر جاری ہے، جس کے تحت تھانہ سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر گشت، تلاشی اور ممکنہ مقامات پر مسلسل مہم چلائی جا رہی ہے۔

ڈی سی آر بی کے ذریعے “واتسلیہ پورٹل” سمیت قومی اور ریاستی سطح کے پورٹلز پر روزانہ اعداد و شمار اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں، تاکہ مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل قائم ہو اور بچوں کی جلد تلاش ممکن بنائی جا سکے۔ پولیس انتظامیہ کی جانب سے ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں، بازاروں، میلوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں خصوصی چوکسی برتی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ بھی انسانی اسمگلنگ اور چائلڈ لیبر جیسے معاملات پر مؤثر کارروائی انجام دے رہی ہے۔ حال ہی میں چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ریلوے اسٹیشن کے اطراف سے کئی بچوں کو ریسکیو کرکے انہیں کونسلنگ اور بازآبادکاری کے عمل سے جوڑا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہر لاپتہ بچے کو بحفاظت تلاش کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر اکیلا نہ چھوڑیں اور کسی بھی مشتبہ صورتحال یا گمشدگی کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور چائلڈ ہیلپ لائن 1098 پر دیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande