قربانی کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے، آسام میں یو سی سی بل اسمبلی میں پیش کیے جانے کی مذمت
نئی دہلی،29مئی (ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اللہ کی راہ میں ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اللہ تعالیٰ کی آزمائش آتی ہے اس پر صبر و اس
قربانی کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے، آسام میں یو سی سی بل اسمبلی میں پیش کیے جانے کی مذمت


نئی دہلی،29مئی (ہ س)۔شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ اللہ کی راہ میں ہر طرح کی قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اللہ تعالیٰ کی آزمائش آتی ہے اس پر صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ مفتی مکرم نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر لاکھوں کروڑوں فرزندان توحید نے بارگاہ الہی میں نماز عید الاضحٰی ادا کی اور قربانیاں پیش کیں شر پسند عناصر نے عبادت کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی لیکن بفضل خداوندی مجموعی طور پر وہ ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ سنت ابراہیمی یعنی قربانی ادا کرنے کا بے حد ثواب ہے لیکن اگر کہیں کوئی صاحب کسی مجبوری کی وجہ سے قربانی نہ کر سکے ہوں تو قربانی کی قیمت کے برابر روپیہ صدقہ کر دیں۔ مفتی مکرم نے کہا کہ عید الاضحی پر نماز عید ادا کرنے میں اجتماعیت کی مناظر سامنے آئے اسی طرح ہر میدان میں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔ جماعت پر اللہ کی مدد آتی ہے۔

مفتی مکرم نے آسام اسمبلی میں یو سی سی بل پیش کیے جانے کی شدید مذمت کی اور اسے آئین کے خلاف بتایا انہوں نے کہا کہ درج فہرست قبائل کو اس سے مستثنی رکھا گیا ہے تو یہ یو سی سی بل کیسے ہوا۔ ہر شہری کو اگر اس میں شامل کیا جاتا اور کسی کو بھی اس سے مستثنی نہ کیا جاتا تو یہ یو سی سی بل کہلا سکتا تھا ۔ مفتی مکرم نے آسام حکومت سے پرزور اپیل کی کہ آسام کے اقلیتی فرقہ کو ہراساں نہ کیا جائے اور یوسی سی بل پاس کرکے مسلم پر سنل لامیں مداخلت نہ کی جائے ۔

مفتی مکرم نے صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسجد اقصی کے تقدس کی حفاظت اور فلسطینیوں کے حقوق کی حفاظت کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر برائے قومی سیکورٹی ایتمار بن گویر نے مسجد اقصی کے احاطے میں صہیونی پرچم لہرایا اور آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور وہاں تلمودی رسوم ادا کیںاور عید الاضحی کے دن بھی حملہ کےا گےاانہوں نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں فلسطینی امدادی سامان اور طبی امداد سے محروم ہیں ان کے حقوق کے لیے یو این او اورعالمی برادری کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande