ماں بیٹی پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ، 12 سالہ بچی جاں بحق
پرتاپ گڑھ، 29 مئی (ہ س)۔ ضلع کے دیو گڑھ تھانہ علاقے کے ایک گاو¿ں میں جمعرات کی دیر رات ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آور نے گھر کے باہر سوئی ہوئی ماں بیٹی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ 12 سالہ لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ اس
ماں بیٹی پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ، 12 سالہ بچی جاں بحق


پرتاپ گڑھ، 29 مئی (ہ س)۔

ضلع کے دیو گڑھ تھانہ علاقے کے ایک گاو¿ں میں جمعرات کی دیر رات ایک ہولناک واقعہ پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آور نے گھر کے باہر سوئی ہوئی ماں بیٹی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ 12 سالہ لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جب کہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ادے پور ریفر کر دیا گیا۔

دیوگڑھ پولیس اسٹیشن کے افسر ناگجی رام نے بتایا کہ خاتون (40) جمعرات کی رات اپنی 12 سالہ بیٹی کے ساتھ اپنے گھر کے باہر ایک چارپائی پر سو رہی تھی۔ اسی دوران رات گئے ایک نامعلوم حملہ آور آیا اور اس نے ان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا۔ حملے میں لڑکی کی موت ہو گئی، جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ خاتون کا شوہر اور بیٹا کام کے سلسلے میں راجسمند گئے ہوئے تھے۔ گھر میں صرف خاتون اور اس کی دو بیٹیاں تھیں۔ دوسری بیٹی 15 سالہ اس رات پڑوس میں کسی رشتہ دار کے گھر سونے گئی تھی۔ جمعہ کی صبح جب وہ گھر واپس آئی تو اپنی ماں اور بہن کو خون میں لت پت دیکھ کر حیران رہ گئی۔

اس کے بعد اس نے گاو¿ں والوں کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی گاو¿ں والے موقع پر پہنچے اور زخمی خاتون کو فوری طور پر پرتاپ گڑھ ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹروں نے اسے ادے پور ریفر کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم صبح جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔ اس دوران خاتون کے شوہر اور بیٹا بھی واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ادے پور روانہ ہو گئے ہیں۔پولیس نامعلوم حملہ آور کی تلاش کر رہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande