
حیدرآباد۔29مئی(ہ س)۔شہر حیدرآباد میں عید الاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی گئی شہر کے مختلف عید گاہوں،مساجد اور عبادت گاہوں بشمول حسینیہ خانوادہ ابو طالب? حسین نگر کالونی دارالشفائ میں مولانا سید برکت علی باقری کی اقتداءمیں عید الاضحیٰ کی خصوصی نماز ادا کی گئی۔اس مبارک موقع پر بی جے پی تلنگانہ کے سابق ریاستی ترجمان میر فراست علی باقری نے عوام کو عید کی دلی مبارک پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ عید الاضحیٰ(بقر عید) کا یہ مقدس تہوار معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان امن، باہمی احترام، تعاون اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گا۔انہوں نے دعا کی کہ یہ بابرکت عید سب کیلئے خوشیوں، رحمتوں اور برکتوں کا پیغام لے کر آئے اور ہر فرد کی زندگی میں امن و سکون بر قرار رہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais