حکومت نے جموں کے لیے وزراء اور انتظامی سکریٹریوں کی ڈیوٹی روسٹر جاری کیا
جموں, 29 مئی (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے ماہ جون کے دوران سول سکریٹریٹ جموں میں دستیاب رہنے والے وزراء اور انتظامی سکریٹریوں کی ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق وزیر خوراک، شہری رسد و
Secretariat


جموں, 29 مئی (ہ س)جموں و کشمیر حکومت نے ماہ جون کے دوران سول سکریٹریٹ جموں میں دستیاب رہنے والے وزراء اور انتظامی سکریٹریوں کی ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق وزیر خوراک، شہری رسد و امور صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور اے آر آئی اینڈ ٹریننگز ستیش شرما یکم جون سے 5 جون تک سول سکرٹریٹ جموں میں دستیاب رہیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیر جل شکتی، جنگلات، ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا کو 8 جون سے 12 جون تک ڈیوٹی سونپی گئی ہے، جبکہ وزیر صحت و طبی تعلیم، اسکولی و اعلیٰ تعلیم اور سماجی بہبود سکینہ مقصود اتو 15 جون سے 29 جون تک جموں سکریٹریٹ میں دستیاب رہیں گی۔

اسی دوران نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری 22 جون سے 30 جون تک جموں سکریٹریٹ میں موجود رہیں گے۔

جی اے ڈی کے ایک اور حکم نامے کے مطابق ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) انل کمار سنگھ اور قبائلی امور محکمہ کے کمشنر سکریٹری پرسنا راماسوامی جی یکم جون سے 5 جون تک سول سکریٹریٹ جموں میں خدمات انجام دیں گے۔

8 جون سے 12 جون کے دوران پرنسپل سکریٹری محکمہ داخلہ چندرکر بھارتی اور کمشنر سکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی بابیلا رکوال کو سکریٹریٹ میں ڈیوٹی پر مامور کیا گیا ہے۔

اسی طرح 15 جون سے 19 جون تک محکمہ خوراک، شہری رسد و امور صارفین کے کمشنر سکریٹری سوربھ بھگت اور محکمہ فلوری کلچر، پارکس و باغات کے کمشنر سکریٹری زبیر احمد سکریٹریٹ میں دستیاب رہیں گے۔

22 جون سے 26 جون تک کمشنر سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ایم راجو اور سکریٹری ٹرانسپورٹ اوَنی لاواسا کو سول سکریٹریٹ جموں میں ڈیوٹی سونپی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande