غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام فخر الدین علی احمد یادگاری خطبہ آج
نئی دہلی،29مئی (ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال فخر الدین علی احمد یا گاری خطبے کا انعقاد کرتا ہے۔ اس اہم خطبے میں ملک کے ممتاز دانشور اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ اس بار فخر الدین علی احم
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام فخر الدین علی احمد یادگاری خطبہ آج


نئی دہلی،29مئی (ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال فخر الدین علی احمد یا گاری خطبے کا انعقاد کرتا ہے۔ اس اہم خطبے میں ملک کے ممتاز دانشور اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے اطلاع دی کہ اس بار فخر الدین علی احمد یادگاری خطبہ 29 مئی کو شام پانچ بجے ایوان غالب میں منعقد ہوگا۔ ہماری تہذیب کے مشترک پہلو کے موضوع پر معروف مورخ جناب سہیل ہاشمی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ خطبے کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اور جموں کشمیر کے سابق چیف جسٹس جناب بدر در ریز احمد صاحب فرمائیں گے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ جناب سہیل ہاشمی کی عالمانہ شخصیت اور موضوع کی اہمیت کے سبب کثیر تعداد میں لوگوں کی آمد توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande