
حیدرآباد ، 29 مئی (ہ س) ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹس پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا)کو بغیر پیشگی اطلاع کے کوکا پیٹ میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ میں مبینہ طور پر مسمار کرنے پرسرزنش کی،اوربتایاکہ اس طرح کی کارروائی،خاص طورپرجب زمین کا تنازعہ پہلے سے ہی زیر سماعت ہو،مناسب نہیں تھا۔ جسٹس ناگیش بھیمپاکا نے جیستھا ولااونرز مینٹینینس میوچولی ایڈ یڈکوآپریٹیو سوسائٹی کی طرف سے داخل کردہ تعطیلات میں خصوصی عدالت کی درخواست کی سماعت کے بعد حیڈرا اوردیگرحکام کوکوکا پیٹ ، گنڈی پیٹ منڈل، رنگاریڈی ضلع میں واقع جیستھا ولا کمپاؤنڈ پراسٹے کو برقرار رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے عبوری احکامات جاری کیے۔ سوسائٹی نے حیڈرا حکام کے ذریعہ 26 مئی کو مبینہ طور پرانہدام کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کارخ کیا۔ جسٹس بھیماپاکا نے سوال کیا کہ ایجنسی نے رہائشیوں یا سوسائٹی کو کوئی پیشگی اطلاع جاری کیے بغیر کارروائی کیوں کی؟ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سروے نمبر 84 میں 9.19 ایکڑ رقبہ ہے جس میں سے 8.14 ایکڑ پٹہ اراضی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس میں سے، حکومت نے پہلے تالاب کی بحالی کے منصوبے کے لیے 1.09 ایکڑ “سرکاری شکم تالاب ” کے طور پر درجہ بندی کی زمین حاصل کی تھی۔ باقی 6.14 ایکڑ گولڈ فش ایڈوب پرائیویٹ لمیٹیڈ نے زمینداروں کے ساتھ معاہدوں کے ذریعے تیارکی تھی۔ پلاٹ پر ولاز بنائے گئے اور 2019 میں رہائشیوں کے حوالے کردیے گئے۔وکیل نے الزام لگایا کہ رہائشیوں کی جانب سے حیڈرا حکام سے ملنے اور اپنا کیس پیش کرنے کی کوشش کے باوجود ان کی بات نہیں سنی گئی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اہلکار 26 مئی کو احاطے میں داخل ہوئے، عقبی احاطے کی دیوار کوگرانے کی کوشش کی اوربغیر پیشگی اطلاع کے باڑ لگائی کا جھوٹا الزام لگایا۔
ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک جائیداد پراسٹے برقراررکھا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق