ہائی کورٹ نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے ’ایکس‘اکاؤنٹ کی فوری بحالی کا حکم دینے سے انکار کر دیا
نئی دہلی،29مئی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے کے ایکس اکاو¿نٹ کو بلاک کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو نوٹس جاری کیا ہے، جو اچانک سپ
ہائی کورٹ نے ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے ’ایکس‘اکاونٹ کی فوری بحالی کا حکم دینے سے انکار کر دیا


نئی دہلی،29مئی (ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے کے ایکس اکاو¿نٹ کو بلاک کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو نوٹس جاری کیا ہے، جو اچانک سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعد منظر عام پر آیا۔ عدالت نے سی جے پی کے ایکس اکاؤنٹ کی فوری بحالی کا حکم دینے سے انکار کر دیا۔ مقدمے کی اگلی سماعت 6 جولائی کوہوگی۔عدالت نے کہا کہ وہ حکومت کی دلیل سننے کے بعد ہی ایکس اکاو¿نٹ کو بحال کرنے کا کوئی فیصلہ کرے گی۔ تاہم عدالت نے ایکس اکاو¿نٹ کو بلاک کرنے کے حکم پر نظرثانی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جائزہ کمیٹی کو ہر دو ماہ کے بعد بلاکنگ آرڈر کے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ریویو کمیٹی کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ابھیجیت دیپکے نے وکیل نکول گاندھی کے ذریعے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے ایکس اکاو¿نٹ کو انٹیلی جنس بیورو کے ان پٹ کی بنیاد پر بلاک کر دیا گیا تھا۔ انٹیلی جنس بیورو نے قومی سلامتی کی وجوہات کی بنا پر ایکس اکاو¿نٹ کو بلاک کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد ایکس کو الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے کاکروچ جنتا پارٹی کے اکاو¿نٹ کو بلاک کرنے کا حکم دیا۔کاکروچ جنتا پارٹی حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک طنزیہ آن لائن تحریک کے طور پر ابھری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے امریکہ کے شہر بوسٹن میں رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande