
سرینگر، 29 مئی (ہ س): سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جمعہ کو زین پورہ شوپیاں ضلع کے ایک کیمپ میں بے ہوش ہونے کے بعد فوت ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے زین پورہ علاقے میں باغبانی کیمپ میں تعینات اے ایس آئی اچانک کیمپ کے اندر گر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر زین پورہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کٹھوعہ ضلع کے راجباغ علاقہ کا رہنے والا تھا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir