مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے ماتا ویشنو دیوی کے درشن کیے
جموں،29 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے جمعہ کے روز شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں حاضری دے کر آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ مدھیہ پردیش کے مندروں میں بہتر انتظامی نظام نافذ کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہ
Cm


جموں،29 مئی (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو نے جمعہ کے روز شری ماتا ویشنو دیوی بھون میں حاضری دے کر آشیرواد حاصل کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کا یہ دورہ مدھیہ پردیش کے مندروں میں بہتر انتظامی نظام نافذ کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔موہن یادو افسران کی ایک ٹیم کے ہمراہ کٹرا پہنچے، جہاں انہوں نے شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے انتظامات، یاتریوں کی سہولیات اور ہجوم کے نظم و نسق کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش حکومت ریاست کے بڑے مذہبی مقامات کے لیے ایک مؤثر ماڈل تیار کرنا چاہتی ہے، جس کے تحت عقیدت مندوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مہاکالیشور جیوتیرلنگ، اومکاریشور جیوتیرلنگ اور ماں باگدیوی مندر جیسے اہم مذہبی مقامات کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مختلف ریاستوں کے مذہبی اداروں کے نظام کا مطالعہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شرائن بورڈ کی جانب سے یونیورسٹی، میڈیکل کالج اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی چلائی جا رہی ہیں، جو قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے یاتریوں کے لیے کیے گئے منظم انتظامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہاں عقیدت مندوں کو سہولت اور آسانی کے ساتھ درشن کرائے جا رہے ہیں۔موہن یادو نے کہا کہ ان کا مقصد مدھیہ پردیش میں بھی ایسا ہی مربوط اور مؤثر نظام قائم کرنا ہے تاکہ مذہبی مقامات پر آنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande