
نئی دہلی، 29 مئی (ہ س)۔ بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے جمعہ کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے خیر سگالی ملاقات کی۔ صدرجمہوریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ملاقات کی تصاویر پوسٹ کرکے یہ معلومات شیئر کیں۔
وزیر اعلی چودھری نے بھی ایکس پر پوسٹ میں یہ بتایا کہ انہوں نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر انہوں نے صدرجمہوریہ سے رہنمائی حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد