گھر میں لگی آگ سے بھتیجوں کو بچاتے ہوئے خاتون ربیانی شیخ جاں بحق، بیڑ کے برداپور میں المناک سانحہ
بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، کئی افراد اب بھی تشویشناک حالت میںبیڑ، ممبئی ، 29 مئی (ہ س) امباجوگائی تعلقہ کے برداپور علاقے میں ایک رہائشی مکان میں لگی خوفناک آگ کے دوران اپنے بھائی کے کمسن بچوں کو بچانے کی کوشش میں شدید جھلس جانے والی 55 سالہ رب
Fire Colaba Building Fire


بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، کئی افراد اب بھی تشویشناک حالت میںبیڑ، ممبئی ، 29 مئی (ہ س) امباجوگائی تعلقہ کے برداپور علاقے میں ایک رہائشی مکان میں لگی خوفناک آگ کے دوران اپنے بھائی کے کمسن بچوں کو بچانے کی کوشش میں شدید جھلس جانے والی 55 سالہ ربیانی شیخ کا سرکاری اسپتال میں دورانِ علاج انتقال ہوگیا۔ معصوم بچوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کی پروا نہ کرنے والی اس خاتون کی موت پر پورے علاقے میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

برداپور کے رہائشی شیخ شیرو شیخ حضور کے گھر میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ گھر میں چھوٹے بچے پھنسے ہونے کی اطلاع ملتے ہی شیرو کی بہن ربیانی شیخ اور بھانجے عظیم شیخ فوراً گھر کے اندر داخل ہوگئے۔ دونوں نے جان جوکھم میں ڈال کر بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا، تاہم اس دوران ربیانی شیخ تقریباً 60 فیصد جھلس گئیں۔

آتشزدگی کے اس واقعے میں خاندان کے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ تمام متاثرین کو فوری طور پر امباجوگائی کے سرکاری میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ربیانی شیخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دورانِ علاج انتقال کر گئیں۔

اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شیخ شیرو، تنویر شیخ، توفیق شیخ اور عظیم شیخ کا اسپتال میں علاج جاری ہے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی جانچ شروع کر دی ہے اور آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande