ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سری نگر کے قریب پرتشدد تصادم کے بعد دو گرفتار، دو زخمی
سرینگر 29 مئی( ہ س)۔سری نگر میں ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور جہانگیر چوک کے قریب دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد شہید گنج تھانے کی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پ
ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ سری نگر کے قریب پرتشدد تصادم کے بعد دو گرفتار، دو زخمی


سرینگر 29 مئی( ہ س)۔سری نگر میں ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور جہانگیر چوک کے قریب دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جس میں دو افراد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق واقعے کے بعد شہید گنج تھانے کی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت ماجد احمد خان (31) ولد محمد عبداللہ خان ساکن سری بالا اور ثاقب بشیر (21) ولد بشیر احمد گاڑو ساکنہ مہجور نگر کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور یہ جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دونوں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande