بہار میں موسم کا بدلا مزاج ، درجہ حرارت میں کمی، شدید گرمی سے راحت
پٹنہ، 28 مئی (ہ س)۔ بہار میں موسم کا مزاج بدلاہے۔ لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ پٹنہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کے روزریاست بھر میں گرج چمک ، تیز بارش کے ساتھ آندھی کی وارننگ جاری کی ہے جس سے درجہ حرارت
بہار میں موسم  کا بدلا مزاج ، درجہ حرارت میں کمی، شدید گرمی سے راحت


پٹنہ، 28 مئی (ہ س)۔ بہار میں موسم کا مزاج بدلاہے۔ لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔

پٹنہ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کے روزریاست بھر میں گرج چمک ، تیز بارش کے ساتھ آندھی کی وارننگ جاری کی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بہار کے 38 میں سے 32 اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جب کہ چھ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

جن اضلاع میں اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، مظفر پور، ویشالی، سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، دربھنگہ، سمستی پور، جہان آباد، سپول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ، کٹیہار، مدھے پورہ ، سہرسہ ، کھگڑیا ، بیگوسرائے ، بھاگلپور، مونگیر ، لکھی سرائے، شیخ پورہ، پٹنہ ، گیا ، نوادہ ،جموئی اور بانکا شامل ہے۔ وہیں بھوجپور ، بکسر، بھبھوا ، روہتاس ، ارول اور اورنگ آباد اضلاع میںیلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande