
حساس علاقوں، مساجد اور نماز کے مقامات پر اضافی پولیس فورس تعینات، ڈرون کیمروں سے نگرانی
وارانسی، 28 مئی (ہ س)۔
اتر پردیش کے مذہبی شہر وارانسی میں جمعرات کو عید الاضحیٰ انتہائی عقیدت کے ساتھ منائی گئی۔ عید کی صبح سخت سیکیورٹی کے درمیان عیدگاہوں اور مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز کے بعد مسلم کمیونٹی کے افراد نے خدا کے نام پر جانوروں کی قربانی کی۔
ضلع بھر کی مختلف مساجد میں صبح 7 بجے سے ساڑھے 10 بجے تک نماز ادا کی گئی۔ اس دوران ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں کی مساجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے عید کا خطبہ دیا اور مختلف ہدایات دیں ۔
مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں نماز
بقرعید کے موقع پر شہر کی لاٹ مسجد سرئیا میں سردار حاجی مقبول نےصبح 8:30 بجے اور عید گاہ پرانا پل میں امام مولانا شکیل نے صبح 7:45 پر نماز کی امامت کی۔ اسی سلسلے میں عید گاہ گوگا کی باغ جلالی پورہ یں حاجی نظر نے صبح 6:45 بجے ، عید گاہ شکر تالاب اہل حدیث میں امام مولانا عبد التین نے صبح 6:15 بجے نماز اداکرائی۔عید گاہ لنگر مسجد یں امام مولانا ارشاد ربانی نے صبح 6:45بجے ،جاع مسجد کھوجا پورا یں امام مولانا ظاہر نے صبح 6:45بجے ،مسجد شہید بابا امر پور سریا یں امام حافظ غلاب صبح :45بجے ، سجد سنی امام باڑہ سریا میں مولانا اقبال احمد سیراجی نے صبح6:45 بجے نماز ادا کی گئی۔ نماز کے بعد علمائے کرام نے ملکی سلامتی، خوشحالی، اتحاد اور بھائی چارے کے لیے دعا کی۔
وارانسی شہر کی شیعہ مساجد میں علماء نے پہلے خطبہ دیا اور پھر نماز کی امامت کی۔ شیعہ ارکان نے درگاہ فاطمین، مسجد اشنا اشعری، صدر امام باڑہ لاٹ سرایا، مسجد چوہت لال خان، مسجد میر نذیر علی اورنگ آباد اور جامع مسجد اردلی بازار میں نماز ادا کی۔ خواتین نے بھی شہر کی اہل حدیث مساجد اور عیدگاہوں میں اجتماعی طور پر، پردے میں نماز ادا کی۔ ضلعی انتظامیہ نے عید الاضحی کی نماز کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مساجد اور عیدگاہوں کے قریب زائرین پر کڑی نظر رکھی۔ پولیس اور انتظامی افسران نے علاقے میں گشت کیا۔ لنگڑے حافظ مسجد، نیو روڈ، گیانواپی اور لاٹ سر یا میں نماز کے دوران انتہائی چوکسی دیکھی گئی۔ پولیس افسران نے سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے انتظامات کی بھی نگرانی کی۔ پولیس کمشنر موہت اگروال نے عہدیداروں کے ساتھ انتظامات کی نگرانی کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ