لداخ میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے راک چیک ڈیم تعمیر کیا گیا۔
جموں, 28 مئی (ہ س)۔ لداخ میں موسمی پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ملک کا پہلا ’راک چیک ڈیم‘ تعمیر کر لیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ سندھو جل سمردھی ابھیان کے تحت ضلع لیہہ کے اپشی علاقے میں دریائے سندھ پر قائم کیا گیا، جس کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار س
Ladakh


جموں, 28 مئی (ہ س)۔

لداخ میں موسمی پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے ملک کا پہلا ’راک چیک ڈیم‘ تعمیر کر لیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ سندھو جل سمردھی ابھیان کے تحت ضلع لیہہ کے اپشی علاقے میں دریائے سندھ پر قائم کیا گیا، جس کا افتتاح لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کیا۔

حکام کے مطابق یہ ماحول دوست ڈیم لیہہ سے تقریباً 44 کلومیٹر دور 11,400 فٹ کی بلندی پر تعمیر کیا گیا ہے، جس کا مقصد دور دراز دیہات میں آبپاشی کی سہولیات کو بہتر بنانا اور پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ راک چیک ڈیم دریائے سندھ کے ان مقامات پر تعمیر کیے جا رہے ہیں جہاں پانی ذخیرہ کرنا اور زرعی زمینوں تک پہنچانا آسان ہو۔ منصوبے کے تحت مقامی آبادی کی مشاورت سے مقامات کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر مزید تین ایسے ڈیم تجرباتی بنیادوں پر تعمیر کیے جائیں۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ کسانوں کو درپیش اس مسئلے کا حل فراہم کرے گا جب بوائی کے موسم میں دریائے سندھ میں پانی کم ہو جاتا ہے اور زرعی زمینوں تک پانی پہنچانا دشوار ہو جاتا ہے۔

یہ ڈیم مکمل طور پر پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں سیمنٹ یا کنکریٹ کا استعمال نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اسے ماحول دوست اور کم لاگت منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اپشی میں تعمیر شدہ چیک ڈیم تقریباً 200 فٹ لمبا اور پانچ فٹ بلند ہے، جبکہ اس کے ذریعے تقریباً 4 کروڑ لیٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوئی ہے۔ منصوبہ صرف سات دن میں مکمل کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande