
جموں, 28 مئی (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے نشہ مکت جموں و کشمیر مہم کے تحت منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع ریاسی کے کٹرا علاقے میں ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق 27 مئی کو پولیس اسٹیشن کٹرا کی ایک ٹیم امبیکا چوک کٹرا میں ناکہ چیکنگ انجام دے رہی تھی۔ اسی دوران ایک مشتبہ شخص اشوک کمار ولد گاگو سکنہ متیال تحصیل کٹرا کو ایشیا چوک سے فاؤنٹین چوک کی جانب جاتے ہوئے روکا گیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے اس کے قبضے سے تقریباً 2.5 گرام ہیروئن برآمد کی۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کٹرا میں ایف آئی آر نمبر 165/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ریاسی پولیس نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشی یا نشہ آور اشیاء سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کریں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر