
حیدرآباد، 28 مئی (ہ س)۔ریاست کی کانگریس حکومت نے فیوچرسٹی کی تعمیر کیلئے ماسٹر پلان تیار کرلیا ہے۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کے ویژن کے مطابق اس فیوچرسٹی کو شہری اور صنعتی ترقی کے ایک عالمی مرکز کے طورپر فروغ دیا جائےگا۔ یہ نیا فیوچر سٹی مجموعی طور پر 30 ہزار ایکر اراضی پر محیط ہوگا جس میں سے 15ہزارایکر رقبہ فاریسٹ اور گرین زون کیلئے مختص رہے گا جبکہ مابقی 15 ہزار ایکر اراضی پرجدید ترین فیوچرسٹی بسایا جائے گا۔
حکومت نے اس ماحولیاتی دوست شہر کو منظم انداز میں تیار کرنے کیلئے اسے 11 مختلف زونس میں تقسیم کیا ہے جس کے تحت مجموعی طور پر 13610 ایکر اراضی مختلف شعبوں کیلئے باقاعدہ طور پر مختص کردی گئی ہے۔ ماسٹر پلان کے تحت اراضی کی زون واری سطح پر تقسیم انتہائی جامع انداز میں کی گئی ہے۔ اس فیوچر سٹی میں سب سے بڑا حصہ لائیف سائنسیس ہب کے لئے مختص کیاگیاہے جس کے تحت بلاک 22 میں سب سے زیادہ 4000 ایکر اراضی فراہم کی جائے گی ۔اس کے بعد شہریوں کی رہائش کیلئے بلاک 1.17.18 میں 2,477 ایکر پر جدید رہائشی کامپلکس تعمیر کئے جائیں گے ۔الیکٹرانکس،اڈوانس مینوفیکچرنگ اورفرنیچر پارک کے لئے بلاکس 4 سے 9 کے تحت 2,177 ایکڑ زمین دی گئی ہے۔
الیکٹرانکس ، اڈوانس مینوفیکچرنگ اور فرنیچر پارک کے لئے بلاکس 4 سے 9 کے تحت 2,177 ایکڑ زمین دی گئی ہے۔ اسی طرح گرین اینرجی اور الیکٹرانک وہیکلس کو فروغ دینے کیلئے بلاک 21 میں 1,976 ایکر پر ای وی اور اینرجی پارک بنے گا۔ تعلیمی انقلاب کیلئے بلاک 2 میں 255 ایکر پر بین الاقوامی معیار کی ایجوکیشن یونیورسٹی اور بلاک 3 میں 313 ایکر پر جدید ترین ڈیٹا سنٹر قائم کیا جائے گا جبکہ تفریح و سیاحت کیلئے بلاک 19 اور 20 میں 667 ایکر رقبہ تفریحی مرکز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق