کھنموہ کے مقام پر دو گاڑیوں کے ٹکر میں چار افراد زخمی
سرینگر، 28 مئی (ہ س) سرینگر کے علاقے ناز کالونی کھنموہ میں جمعرات کو دو گاڑیوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں نوعمروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طور پر پی ایچ سی کھنموہ منتقل کیا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے ایس ایم
کھنموہ کے مقام پر دو گاڑیوں کے ٹکر میں چار افراد زخمی


سرینگر، 28 مئی (ہ س) سرینگر کے علاقے ناز کالونی کھنموہ میں جمعرات کو دو گاڑیوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں نوعمروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طور پر پی ایچ سی کھنموہ منتقل کیا گیا اور بعد میں مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔ زخمیوں میں ایک 40 سالہ شخص، کھنموہ علاقے کے 16 اور 17 سال کی عمر کے دو نوجوان اور پامپور کا ایک 14 سالہ لڑکا شامل ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande