سخت سکورٹی انتظامات کے درمیان عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی، قربانی کے سلسلے میں رہنما ہدایات جاری
نوئیڈا، 28 مئی (ہ س)۔ کمشنریٹ گوتم بدھ نگر کے تینوں زون نوئیڈا، سینٹرل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں عید الاضحی کی نماز کے پیشِ نظر آج صبح سے ہی ضلع میں امن، سیکورٹی اور خوشگوار ماحول بنائے رکھنے کے لیے وسیع پیمانے پر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہی
भारी सुरक्षा व्यवस्था के बीच अदा की जा रही है बकरीद की नमाज, कुर्बानी को लेकर दिशा निर्देश जारी


نوئیڈا، 28 مئی (ہ س)۔

کمشنریٹ گوتم بدھ نگر کے تینوں زون نوئیڈا، سینٹرل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں عید الاضحی کی نماز کے پیشِ نظر آج صبح سے ہی ضلع میں امن، سیکورٹی اور خوشگوار ماحول بنائے رکھنے کے لیے وسیع پیمانے پر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع میں 180 سے زیادہ مسجدوں میں نماز ادا کی گئی۔ صبح سے ہی تمام مذہبی مقامات پر بھاری پولیس فورس تعینات ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری قانون و انتظامیہ گوتم بدھ نگر ڈاکٹر راجیو نارائن مشرا نے بتایا کہ نوئیڈا کی اے ڈی سی پی محترمہ منیشا سنگھ کے ساتھ انہوں نے نوئیڈا زون کے مختلف تھانہ علاقوں میں اے سی پی اور تھانہ انچارجوں، بی ڈی ڈی ایس، ڈاگ اسکواڈ اور وافر پولیس فورس کے ساتھ نٹھاری مسجد، جامع مسجد، بازاروں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں فلیگ مارچ اور فٹ پیٹرولنگ کر کے سکورٹی انتظامات کا باریکی سے جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کے نظام کو بحال رکھنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثر کارروائی کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں۔ پولیس افسران نے مقامی شہریوں، علمائے دین اور تاجروں کے ساتھ رابطہ قائم کر کے تہوار کو باہمی بھائی چارے، ہم آہنگی اور امن کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی عام لوگوں کو سوشل میڈیا پر گمراہ کن یا قابلِ اعتراض مواد شیئر نہ کرنے، افواہوں سے ہوشیار رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دینے کے لیے بیدار کیا گیا، تاکہ تہوار کے دوران امن و امان اور سکورٹی کا نظام موثر اور مضبوط بنا رہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 180 مقامات پر آج عید الاضحی کے موقع پر نماز ادا کی گئی۔ صبح سویرے سے ہی تمام مذہبی مقامات پر پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ اس میں سادہ وردی میں سول پولیس، پی اے سی فورس، انٹیلی جنس ایجنسیاں اور اے ٹی ایس کے اہلکار تعینات ہیں۔ کنٹرول روم کے ذریعے پل پل کی خبر لی جا رہی ہے۔ ضرورت کے مطابق پولیس فورس تعینات کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 112 پی آر وی کو حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ 26 کیو آر ٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ قربانی کے سلسلے میں رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کہیں بھی عوامی جگہ پر قربانی کی اجازت نہیں ہے۔ ممنوعہ جانوروں کو ذبح کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande