ڈوڈہ پولیس نے منشیات فروش کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا۔
جموں, 28 مئی (ہ س)۔ ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 6.92 گرام ہیروئن (چٹا) جیسا نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق قابلِ اعتماد اطلاع موصول ہونے پر گنپت پل ڈوڈہ کے
Arrested


جموں, 28 مئی (ہ س)۔

ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 6.92 گرام ہیروئن (چٹا) جیسا نشہ آور مادہ برآمد کیا ہے۔پولیس کے مطابق قابلِ اعتماد اطلاع موصول ہونے پر گنپت پل ڈوڈہ کے قریب ناکہ قائم کیا گیا۔ اس دوران جموں سے بھدرواہ کی جانب آنے والے ایک مشتبہ شخص کو روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ فرار ہونے لگا جسے پولیس ٹیم نے تعاقب کرکے گرفتار کر لیا۔گرفتار شخص کی شناخت محمد آصف بٹ ولد محمد الیاس بٹ سکنہ سرنہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تقریباً 6.92 گرام ہیروئن جیسا نشہ آور مادہ برآمد ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مبینہ طور پر منشیات فروخت کرنے کے مقصد سے یہ مادہ لے جا رہا تھا۔پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر نمبر 139/2026 درج کرکے این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/21/22 کے تحت مقدمہ قائم کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ڈوڈہ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande