کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کا حکومت کے خلاف باغیانہ رویہ
حیدرآباد، 28 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے ایک بار پھراپنی حکومت کوتنقید نشانہ بناتے ہوئے انتہائی اہم اور سنسنی خیز تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے عوامی مسائل بالخصوص تعلیمی نظام کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واضح
کانگریسی رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کا حکومت کے خلاف باغیانہ رویہ


حیدرآباد، 28 مئی (ہ س)۔ کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے ایک بار پھراپنی حکومت کوتنقید نشانہ بناتے ہوئے انتہائی اہم اور سنسنی خیز تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے عوامی مسائل بالخصوص تعلیمی نظام کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واضح کیاہے کہ اگر عوام اورطلبہ کے حقوق کےلئے اپنی حکومت سے بھی لڑناپڑے تو وہ اس کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔ ان کے اس تازہ بیان میں ریاست کے سیاسی حلقوں میں ایک نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے اور اسے حکومت کے خلاف ایک کھلے چیلنج کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے سرکاری اسکولوں کے حالات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے سرکاری تعلیمی اداروں میں مناسب اور بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ انہوں نے ہاسٹلس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچیکہ حکومت نے میس چارجس میں اضافہ تو کردیا ہے لیکن اس کے باوجو د طلبہ کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا معیار انتہائی ناقص ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کی صحت کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے اور انہیں مناسب پروٹین والی معیاری غذا فراہم کی جائے۔ راج گوپال ریڈی نے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ پر بھی بڑا سوالیہ نشانہ کھڑا کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں ہزاروں کروڑوں روپئے کی لاگت سے جو بڑے بڑے پراجکٹ اور منصوبے بنائے جارہے ہیں، ان کی رقم غریبوں پر خرچ ہونے کے بجائے براہ راست کنٹراکٹرس کی جیبوں میں جارہی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پراجکٹس پر اندھا دھند ایسے بہانے کے بجائے اتنی ہی خطیر رقم ریاست کے تعلیمی نظام کو سدھارنے اور غریب طلبہ کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے خرچ کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande