
حیدرآباد، 28 مئی (ہ س) - وزیر اعلی ریونت ریڈی نےعیدالاضحی کے مقدس اور پُرمسرت موقع پر ریاست اوردنیابھر میں بسنے والے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو اپنے اوراپنی حکومت کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلی نے کہاکہ یہ عید دراصل بے مثال قربانی ،ایثارخدا کی بارگاہ میں کامل وفاداری اور گہری عقیدت کاایک لازوال استعارہ ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس عید کو انتہائی مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں جس کا مقصد انسانی تاریخ کے اس عظیم واقعہ اور جذبہ کو تازہ کرناہے جو ہمیں انسانیت اور حق کی خاطر ہر بڑی سے بڑی قربانے کیلئے ہمیشہ تیار رہنے کا درس دیتا ہے۔ وزیر اعلی نے عیدالاضحی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ عید ہر انسان کو زندگی میں قربانی، ایثار ،سچے ایمان اور اعلیٰ انسانی اقدار کی پاسداری کرنے کی مستقل یاد دہانی کرواتا ہے۔ وزیراعلی نے اس امید کااظہار کیاکہ عیدالاضحی کے اس مقدس موقع پر ریاست تلنگانہ میں گنگا جمنا تہذیب،باہمی رواداری ،امن وامان اورخوشحالی کیلئے نئے دورکا آغاز کرے گی۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو بھی سخت ہدایتیں جاری کی ہے کہ عید کے پیش نظرریاست بھر میں بالخصوص حیدرآباد و تمام اضلاع کی مساجد وعیدگاہوں کے پاس پینے کے پانی ،صاف صفائی و سیکوریٹی کے تمام ضروری اور ٹھوس انتظامات کئے جائیں تاکہ مسلم برادری کے لوگ بنا کسی دشواری کے اس پرمسرت عیدکی خوشیاں مناسکیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق