
نئی دہلی، 28 مئی (ہ س)۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سونے کی کمزور ہوتی قیمتوں کی وجہ سے، چنئی کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج ابتدائی تجارت میں چمکدار دھات 550 فی 10 گرام اور 600 فی 10 گرام کے درمیان گر گئی۔ چنئی میں، سونے کی قیمتیں ابتدائی تجارت کے دوران 800 فی 10 گرام اور 870 فی 10 گرام کے درمیان گر گئیں۔
قیمتوں میں کمی کی وجہ سے، قومیصرافہ مارکیٹوں میں 24 کیرٹ سونا 1,58,280 روپے فی 10 گرام اور 1,59,810 روپے فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ 22 کیرٹ سونا آج 1,45,090 روپے فی 10 گرام سے 1,46,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات آج دہلی صرافہ مارکیٹ میں 2,84,900 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,58,430 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,45,240 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,58,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,45,090 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,58,330 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,45,140 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,59,810 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,46,490 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتہ میں 24 کیرٹ سونا 1,58,280 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,45,090 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,58,330 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,45,140 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,58,430 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,45,240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,58,330 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,45,140 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونا 1,58,430 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,45,240 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اوڈیشہ کےصرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں کمزوری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ تین ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,58,280 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تین شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 22 کیرٹ سونا 1,45,090 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ