
بلیا، 28 مئی (ہ س) ۔بلیا کی مساجد میں جمعرات کو عیدالاضحی (بقرعید) کے موقع پر پوری عقیدت کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ اس دوران لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر بھائی چارے کا پیغام دیا۔
مسلم عقیدت مندوں نے ضلع بھر میں تقریباً 350 مقامات پر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔ ضلعی انتظامیہ چوکس رہی۔ ضلع کے 31 حساس علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کی 221 مساجد اور 130 عید گاہوں پر پولیس کی مناسب نفری تعینات کی گئی ہے۔
ڈی ایم منگلا پرساد سنگھ اور ایس پی اوم ویر سنگھ نے مسلم علاقوں میں جاکر لوگوں کو مبارکباد دی۔ ضلع ہیڈکوارٹر پر بشنی پور اور بہیری کی عیدگاہ میں مسلم بھائیوں کے بڑے اجتماع کے پیش نظر، این ایچ پر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ ادھر شہر کی بڑی مسجد میں بھی بقرعید کا جوش و خروش دیکھا گیا۔ مسلمان خواتین، بزرگ اور بچے نئے کپڑوں میں ملبوس ایک دوسرے کے گھر جا کر مبارکباد پیش کر رہے تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی