
لکھنؤ، 26 مئی (ہ س)۔ اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی سڑک حادثات میں 23 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ سب سے خوفناک حادثہ اناؤ ضلع میں پیش آیا، جہاں ایک سب انسپکٹر اور ایک قیدی سمیت چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں 21 دیگر مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بارہ بنکی ضلع میں چار، نوئیڈا کے مختلف مقامات پر آٹھ، علی گڑھ میں تین، ہمیر پور اور مرزا پور میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔
اناؤ پولیس کے مطابق، منگل کی صبح اورس تھانہ علاقے کے تحت لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ایک ڈبل ڈیکر بس الٹنے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بہار کے سیوان ضلع پولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹر رام چندر رام اور گروگرام کے رہنے والے قیدی چھترپال سنگھ تومر شامل ہیں۔ دیگر مرنے والوں میں وجے گپتا، روی ورن، سورج جمالال اور پلو کمار شامل ہیں۔ یہ تمام پولیس اہلکار گروگرام کی عدالت میں قیدی چھترپال سنگھ تومر کی گواہی دینے کے بعد سیوان واپس جا رہے تھے۔ ڈبل ڈیکر بس میں 30 سے زیادہ مسافر سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر بہار کے رہائشی تھے۔
بارہ بنکی ضلع کے حیدر گڑھ تھانہ علاقے میں پیر کی دیر رات ایک اور واقعہ پیش آیا۔ حادثے میں چار افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں علاج کے اعلیٰ مرکز میں بھیج دیا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت چندولی ضلع کے رہنے والے راہل کمار، غازی پور کے رہنے والے راہل سنگھ، بلیا کے رہائشی ستیم سنگھ اور سورج سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ پنکج، پرشانت اور چندن شدید زخمی ہوگئے۔
نوئیڈا کے مختلف تھانہ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں حادثات میں آٹھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ سیکٹر 126 پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج سومیش کمار نے بتایا کہ کل رات سڑک حادثہ میں زخمی آشیش چندر پانڈے نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا۔ اسی طرح سورج پور تھانہ علاقہ میں ہریندر نامی ایک بزرگ کی موت ہوگئی۔ سیکٹر 24 تھانہ علاقہ میں کل رات سڑک حادثہ میں ایک 50 سالہ نامعلوم شخص کی موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ تھانہ علاقہ میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں لوکیش کی بھی موت ہوگئی۔ سورج کی موت بادل پور تھانہ علاقہ میں ہوئی۔ نالج پارک تھانہ علاقہ میں سڑک حادثہ میںبزرگ ہیرا یادو کی موت ہوگئی۔ اس علاوہ ، دادری تھانہ علاقہ میں کل رات سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت گورو کمار (28) کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اسی طرح نوئیڈا میں تھانہ سیکٹر 113علاقہ میں واقع ایک روڑی -بدرپور کے گودام پر کام کرنے والے نابالغ ٹریکٹر ڈرائیور بدایوں کے رہنے والے انوپ (16) کا ٹریکٹر الٹ گیا۔ ٹریکٹر کے نیچے آکر اس کی موت ہوگئی۔ اس کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
علی گڑھ ضلع کے پنیٹھی علاقے میں منگل کی صبح دو ٹرکوں کے درمیان ٹکر میں ایک کمسن بچی سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت وریندر، نتیش اور ایک تین سالہ بچی سوریانشی کے طور پر ہوئی ہے، تمام قنوج کے رہنے والے ہیں۔ ٹرک پیپر رولس لے کر ہریانہ جا رہا تھا۔
اسی طرح،ہمیر پور ضلع میں پیر کی آدھی رات کو مودہا قصبہ میں رحمانیہ انٹر کالج کے نزدیک پٹری پر لیٹے ایک معمر معذور شخص ارشد عرف بابو (60) کو ایک تیز رفتار کار نے کچل دیا، جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔
اس کے علاوہ پیر کی رات مرزا پور کے ڈرمنڈ گنج تھانہ علاقے کے لال پور-سیمرا کلاں لنک روڈ پر لال پور گاؤں میں بائک پر سوار دو نوجوان ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد نہر میں گر گئے۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیور شدید زخمی۔
مہلوک کی شناخت ناگیش کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیشن انچارج بھارت سمن نے منگل کو بتایا کہ بائک سوار ناگیش کی موت نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد ہوئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ زخمی شیام سندر کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد