اب سی این جی کی قیمت بڑھی، دہلی میں فی کلو گرام 83.09 روپے ہوئی
اب سی این جی کی قیمت بڑھی، دہلی میں فی کلو گرام 83.09 روپے ہوئی نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ٹھیک ایک دن بعد آج سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج سے سی این جی کی شرح 2 روپے فی کلو گرام بڑھا دی گئی ہے۔ 15
علامتی تصویر


اب سی این جی کی قیمت بڑھی، دہلی میں فی کلو گرام 83.09 روپے ہوئی

نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ٹھیک ایک دن بعد آج سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ آج سے سی این جی کی شرح 2 روپے فی کلو گرام بڑھا دی گئی ہے۔ 15 مئی کے بعد یہ چوتھا اضافہ ہے۔ اس تبدیلی سے قومی دارالحکومت دہلی میں سی این جی کی قیمت اب 83.09 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے سی این جی کی قیمت میں 15 مئی کو 2 روپے، 18 مئی کو 1 روپیہ اور 23 مئی کو 1 روپیہ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کا اثر سب سے زیادہ دہلی۔این سی آر میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ یہاں آٹو، ٹیکسی، اسکول وین اور پرائیویٹ کاروں میں سی این جی کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور گھریلو بجٹ پر دباو بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

یہ اضافہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکہ کے درمیان تقریباً 12 ہفتوں سے تصادم جاری ہے۔ اس وجہ سے عالمی توانائی مارکیٹ میں قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ خام تیل کی قیمتوں میں بھی اچھال دیکھا جا رہا ہے۔ کل پیٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اس سال پہلی بار قیمتیں 100 روپے کے پار چلی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande