
کولکاتا، 26 مئی (ہ س)۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جون کے وسط میں مغربی بنگال کا دورہ کرنے کی توقع ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ شاہ سرحدی علاقوں کا دورہ کر کے وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ وہ سرحدی سلامتی، دراندازی، مویشیوں اور منشیات کی اسمگلنگ اور سرحدی علاقوں میں سیکورٹی سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ ان کی وزیر اعلی سویندو ادھیکاری اور انتظامی عہدیداروں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ سرحدی اضلاع کے پولیس افسران کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد