علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسٹریٹجک اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز میں نتائج پر مبنی تعلیم کے موضوع پر ورکشاپ منعقد
علی گڑھ, 25 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسٹریٹجک اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز نے انٹرل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی) کے اشتراک سے نتائج پر مبنی تعلیم (آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن) کے موضوع پر ایک ورکشاپ، ٹیپو سلطان بلاک کے کانفرنس روم میں م
تعلمیمی ورکشاپ


علی گڑھ, 25 مئی (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسٹریٹجک اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز نے انٹرل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی) کے اشتراک سے نتائج پر مبنی تعلیم (آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن) کے موضوع پر ایک ورکشاپ، ٹیپو سلطان بلاک کے کانفرنس روم میں منعقد کی تاکہ اساتذہ کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں نتائج پر مبنی تعلیم کے نظریاتی اور عملی فریم ورک سے آگاہ کیا جا سکے۔

ورکشاپ کا تعارف فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین پروفیسر آفتاب عالم نے کرایا۔ انھوں نے مجوزہ ایک سالہ اکیڈمک پروگراموں کے لیے نصاب سازی میں نتائج پرمبنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

تکنیکی سیشنز آئی کیو اے سی کے ڈائریکٹر پروفیسر عابد علی خان اور شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر فیصل حسن نے منعقد کیے۔ پروفیسر عابد علی خان نے معیار کی بہتری، ایکریڈیٹیشن اور تعلیمی جوابدہی میں نتائج پر مبنی تعلیم کے کردار پر روشنی ڈالی اور پروگرام کے تعلیمی اہداف اور نتائج کی واضح تعریف اور ان کے مؤثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا۔

پروفیسر فیصل حسن نے آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے فریم ورک کے تحت نصاب سازی کے عملی پہلوؤں کی وضاحت کی اور تدریسی نتائج کے ساتھ جانچ کے نظام کو ہم آہنگ کرنے کے طریقوں پر گفتگو کی۔

ورکشاپ میں فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اساتذہ نے شرکت کی اور نصاب کی تیاری اور آؤٹ کم بیسڈ ایجوکیشن کے نفاذ سے متعلق عصری تعلیمی تقاضوں کے مطابق تفصیلی تبادلہئ خیال کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande