
سلی گڑی، 25 مئی (ہ س)۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی آنجہانی والدہ کے بارے میں مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے بعد مغربی بنگال کے کھوری باڑی علاقے میں ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماو¿ں نے کھوری باڑی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بی جے پی کے مطابق بنا باڑی پنچایت کے دیوی گنج کے رہنے والے منا سنگھ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی آنجہانی والدہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے ۔ ویڈیو وائرل ہوئی جس سے علاقے میں غم و غصہ پھیل گیا۔
بی جے پی کے سلی گڑی تنظیمی ضلع سکریٹری انیل کمار رائے سمیت کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ملزمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم منا سنگھ کو شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمین کو پیر کو سلی گڑی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ فی الحال پولس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ