وارانسی میں تیز رفتار پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار ی، دو دوست ہلاک
وارانسی، 25 مئی (ہ س)۔ اترپردیش میں وارانسی ضلع کے پھول پور تھانہ علاقے کے تحت پیر کی صبح پنڈرا میں واقع میراشاہ کے قریب ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک نے بائیک پر سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے سے علاقے میں افرات
UP-VNS-ROAD-ACCIDENT-2-DEATH


وارانسی، 25 مئی (ہ س)۔ اترپردیش میں وارانسی ضلع کے پھول پور تھانہ علاقے کے تحت پیر کی صبح پنڈرا میں واقع میراشاہ کے قریب ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک نے بائیک پر سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی۔ دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی ۔

عینی شاہدین کے مطابق ،یہ واقعہ پیر کی صبح 10:15 کے قریب پیش آیا۔ دونوں نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر سوار جا رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار پک اپ ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دونوں نوجوان سڑک سے گر گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔

پھولپور پولیس نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے متوفی کی شناخت کے لیے کئی کوششیں کیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں نوجوانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں، جس میں عوام سے ان کی شناخت کرنے کی اپیل کی گئی۔

اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ پنچنامہ بھرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے میں ملوث پک اپ گاڑی کی تلاش کی جا رہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande