
اعظم گڑھ، 25 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے مہاراج گنج تھانہ علاقے میں ووٹر فہرست کی تصدیق کے دوران مارپیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس مارپیٹ کے دوران لاٹھی-ڈنڈے بھی چلے جس میں میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
ووٹر لسٹ کی تصدیق کا کام بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر مہاراج گنج کی ہدایت پر چل رہا تھا۔ اس دوران جئے سنگھ، رام پریت پٹیل، سنترام پٹیل، رام کشن، شیوم شبھم موقع پر پہنچے اور درخواست دہندہ گورکھ ناتھ اور اس کے بھائی اشوک کو لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کر دیا ۔اس دورانہوں نےگندی گندی گالیاں بھی دیں۔
ملزمان کے حملے میں درخواست گزار اور اس کا بھائی اشوک شدید زخمی ہو گئے اور بے ہوش ہو گئے۔ ملزمان کے حملے میں دونوں بھائیوں کو کئی مقامات پر چوٹیں بھی آئیں۔ آس پاس کے لوگوں کی مدد سے ایمبولینس کو بلایا گیا اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
مہاراج گنج پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ ووٹر لسٹ کی تصدیق کے دوران ہونے والی مارپیٹ کے سلسلے میں چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ملوث افراد کے خلاف جلد کارروائی کی جائے گی۔ واقعے کی وجوہات اور الزامات کی صداقت کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد